صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ٹیکسلا پریس کلب اور ٹیکسلا یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام آزادی صحافت ریلی

Published on May 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(یو این پی)یوم آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ٹیکسلا پریس کلب اور ٹیکسلا یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام آزادی صحافت ریلی نکالی گئی جو ٹیکسلا پریس کلب سے شروع ہوکر لالہ رخ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ،یوم آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے پیر عبدالقادر ، مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر فیاض خان تنولی، پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر،خواجہ امتیاز ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب ٹیکسلا سید مشتاق حسین نقوی ، صدر ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹس سید رضوان حیدر نے خطاب کیا،مقررین کا کہنا تھا کہ صحافیوں نے نامسائد حالات میں بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو با احسن نبھایا، اور قلم کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دیا،معاشرے کی اصلاح کے لئے صحافیوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پاکستانی صحافت انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انتہائی دشوار اور مشکل ہے مگر یہاں کے صحافیوں نے ہر دور میں جانوں کے نذرانے دیکر اس مقدس پیشے کی حرمت پر داغ نہیں لگنے دیا ،صحافیوں نے لازوال قربانیاں دیکر اس ملک کی آبیاری کی،اور صحافت کو زندہ ر کھا،معاشرتی برائیوں کے سدباب کے لئے صحافیوں کی خدمات نا قابل فراموش ہیں مقررین نے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافیوں کے ہر مشکل وقت میں انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ، آزادی صحافت ریلی میں ٹیکسلا واہ کینٹ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے صحافی ڈاکٹر سید صابر علی ، سید ندیم زیدی، رانا فرحان اسلم ، شاہدین خان،طارق محمود ، اکثر اعوان، ملک عثمان عزیز،ممتاز صدیقی،رانا رشید احمد شاد،عمران عباس،خالق فاروق اعوان، کامران اشرف،ملک عامر ثاقب ،آصف بٹ، نسیم حیدر،توقیر خان ،کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات سید ضیا حسین شاہ ، آصف محمود،شیخ مختار، عشرت قریشی، خواجہ حمزہ حیات ،منیر عالم ہزاروی ، عامر نقوی و دیگر شریک تھے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes