وزیراعظم کل قائد اعظم سولرانرجی پارک بہاولپورکا افتتاح کریں گے

Published on May 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

05
اسلام آباد( یو این پی) وزیراعظم محمدنوازشریف کل (منگل پانچ مئی کو) قائد اعظم سولرانرجی پارک بہاولپورکا افتتاح کریں گے ۔ اس خبررساں ادارے کے سرکاری ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب کی تیاری شروع کردی گئی ہے وزیراعلی پنجاب شہاز شریف بھی موجود ہونگے ۔قائد اعظم سولرانرجی پارک بہاولپورشمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا پارک ہے اسے بہاولپور کے چولستان کے علاقے میں دس ایکڑ زمین پر تعمیرکیا گیا ہے توانائی کے اس عظیم پارک سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہونے کا اندازہ ہے رپورٹ کے مطابق توانائی کے اس عظیم پارک کو دس سرمایہ کار کمپنیوں نے بنایا ہے وسیع علاقے میں سورج سے توانائی حاصل کرنے والے پلیٹس لگائی گئی ہیں اور بجلی فراہمی کا نظام بھی قائم کردیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy