بنگالی فلم میں کام کر کے اپنے والد کی کی خواہش پوری کی ،بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین

Published on May 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 797)      No Comments

13
ممبئی(یو این پی) بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا کہ انہوں نے بنگالی فلم ’’ نیرباک‘‘ میں کام کر کے اپنے والد کی کی خواہش پوری کی ہے ۔ بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ کیونکہ ان کا تعلق بنگالی خاندان سے ہے اس لیے ان کے والد شوبر سین کی خواہش تھی کہ وہ بنگالی فلم میں کام کریں تاہم انہوں نے فلم ’’ نیرباک‘‘ کا حصہ بن کر اپنے والد کی دیرینہ خواہش پوری کی ہے ، وہ ہدایتکار سرجیت مکھر جی کی مشکور ہیں کہ انہوں نے انہیں اس فلم میں کام کرنے کا موقع دیا اور ان کی بنگالی زبان میں درستگی کیلئے ان کی تربیت بھی کی جس کے بعد وہ فلم میں موثر طریقے سے کردار نبھانے کے قابل ہوئیں۔ فلم سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے ، فلم پر اب تک مداحوں کا اچھا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy