بارسلونا(یواین پی) پی یو پی کے زیر اہتمام بارسلونا میں یوم مئی کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی مسلم لیگ ق خواتین ونگ کی صدر جوزفین کرسٹینا نے شرکت کی۔تقریب کا باقائد ہ آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جسکی سعادت الحاج قاری عبدالرحمان چوہدری نے حاصل کی،نعت رسول مقبول جمی شیخ نے پڑھی اور ملی نغمہ سنا کر خوب داد وصول کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف صحافی حق نواز چوہدری نے ادا کےئے۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مسلم لیگ ق سپین خوا تین و نگ کی صدر اور بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی وسماجی وویمن ورکر جوزفین کرسٹینانے معراج دین لکی کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے سمندر مزدوروں کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا اور اس تقریب کو ٹھہرے ہوئے پانی میں پہلا پتھر قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ یوں تو بہت سی جماعتیں غریبوں کو حقوق کی بات کرتی ہیں ۔لیکن یہ صرف نعروں تک ہی محدود ہے۔ معراج دین لکی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حق نوز چوہدری اور شیخ وحید کو خراج تحسین کیا جن کی بدولت اس تقریب کا اہتمام ہوا۔ انہوں نے تین قسم کی مزدوری کے بارے میں بتایا ۔اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ وہ تشریف لائے۔ اور اس بات کا عہد کیا کہ آنے والے وقت میں اس تقریب مزید وسیع طریقے سے منائینگے۔انہوں نے جوزفین کرسٹینا کے کردار کی تعریف کی اور کہا ہم ہمیشہ انکے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔تمام شرکاء کی تواضع مٹھائی اور سموسوں سے کی گئی۔تقریب کے اہتمام پر تمام دوست احباب نے معراج دین لکی کی اس کاوش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تعاون کایقین دلایا۔