ایسابھی ہوتا ہے،بھارت میں اصل دلہا کی جگہ دوسرے کو بٹھانے پر بارات ہی یرغمال بنالی گئی

Published on May 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 677)      No Comments

index
الہٰ آباد۔۔۔بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الہ آباد میں دلہا کو تبدیل کرنے پر نہ صرف دلہن نے شادی سے انکار کردیا بلکہ لڑکی والوں نے بارات کوہی یرغمال بنالیا۔الہٰ آباد کے ضلع پڑتاپ گڑھ کے علاقے کنڈا کوٹوالی کی رہائشی ریکھا کے والدین نے اس کا رشتہ دوسرے گاؤں کے لڑکے تلسی رام سے طے کیا اور دونوں خاندانوں کی مشاورت سے شادی 29 اپریل کو طے کی گئی اور جیسے ہی بارات آئی اور شادی کی رسومات شروع ہوئیں تو لڑکی نے سامنے بیٹھے لڑکے کو پہچان لیا جو تلسی رام نہیں تھا،جس سے اس کے والدین نے شادی طے کی تھی بلکہ وہ کوئی دوسرا شخص تھا۔لڑکی کے گھروالوں کو جیسے ہی اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے نہ صرف فوری طور پر شادی کی تقریبات روک دیں بلکہ پوری رات لڑکے کے اہلِ خانہ کو یرغمال بنائے رکھا،علی الصبح پولیس موقع پر پہنچی اور معاملہ جیسے تیسے کرکے ختم توکرادیا لیکن لڑکے والوں کو خالی ہاتھ ہی واپس جانا پڑا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy