سرکاری سکیم کے تحت ڈیڑھ لاکھ درخواستیں وصول ، قرعہ اندازی 14 مئی کو ہوگی

Published on May 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 733)      No Comments

index
رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے،زارت مذہبی امور
اسلام آباد (یو این پی) سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہے، اب تک قومی بینکوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد درخواستیں وصول ہو چکی ہیں، قرعہ اندازی 14 مئی کو وزارت مذہبی امور میں ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سے نصف سرکاری اور نصف پرائیویٹ سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جائیں گے۔ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 27 اپریل کو شروع ہوا۔ اب تک سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ درخواستوں کی وصولی کا عمل 8 مئی تک جاری رہے گا۔ قرعہ اندازی 14 مئی کو ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں ذرائع کا کہنا تھا کہ حج مقدس میں احرام کی حالت میں کھلی چھتوں والی بسوں کی فراہمی کے انتظامات کرنے ہوتے ہیں اور ان کی واپسی کا شیڈول 9، 10 محرم سے قبل یقینی بنانا ہوتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ ہر عورت کے ساتھ محرم کا ہونا ضروری ہے، کچھ عرصہ قبل سعودی حکومت نے 45 سال سے زائد عمر کیلئے محرم کے حوالہ سے قانون میں نرمی کی تھی تاہم جب ہم نے حج پالیسی کا مسودہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا تو وہاں پر ہماری محرم کے حوالے سے تجویز کو مسترد کر دیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ شریعت کے مطابق کسی بھی عمر کی عورت کے ساتھ محرم کا جانا لازمی ہے چنانچہ قائمہ کمیٹی کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes