پسرور(پ ر)ٹھیکیدارنے قلعہ احمدآبادتاتحت پورروڈکا حلیہ بگاڑ دیا،شہری سراپااحتجاج بن گئے۔تفصیلات کے نالہ ڈیک میں سیلابی پانی سے متاثرہونے والا40دیہاتوں کو ملانے والا روڈقلعہ احمدآبادتاتحت پورکی مرمت کی منظوری کے بعدپتھرڈال کر حلیہ بگاڑ دیا۔جس سے کئی حادثات کاشکارہوچکے ہیں،درجنوں گاڑیوں کے ٹائرتباہ ہوچکے ہیں۔چوہدری عبدالحمیدباجوہ،چوہدری محمدیوسف،چوہدری منیراحمدآف واسیا،حاجی اکرم انصاری ودیگرہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنرگوجرانوالہ اورڈی سی اوسیالکوٹ تمام حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیاہے۔