جدہ (بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی) جدہ سے سیالکوٹ جانے والی پرواز پی 746 کے عملے کی مسافروں سے بدتمیزیتفصیل کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ جانے والی پی کے 746 فلائیٹ کے مسافر جب بورڈنگ پاس لے کر ویٹنگ روم پہنچے اور جب مسافر جہاز میں سوار ہوئے . عملے نے اس وقت مسافروں سے بدتمیزی شورع کی جب ایک مسافر نے جہاز کے عملے سے گزارش کی کہ میرا ہینڈ بیگ ویٹنگ روم میں ہی چهوٹ گیا ہے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مجهے واپس ویٹنگ روم جانے کی اجازت دی جائے تاکہ میں ہینڈ بیگ لے آوں مگر الٹا جہاز کے عملے نے مسافر سے بدتمیزی شروع کر دی اور مزاق کرنا شروع کر دیا اور مسافر سے مزاق میں پوچهتے رہے کہ آپ کہ ہینڈ بیگ میں کیا کیا تها اس پر مسافر نے التجا کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہینڈ بیگ میں میرا پاکستانی شناختی کارڈ میرے دو موبائل فون اور قرآن پاک اور کچھ دوسرا قیمتی سامان ہے جس پر عملے نے کافی مزاق کرتے ہوئے کہا کہ اس سامان کا کیا تم نے اچار ڈالنا ہے اپنی سیٹ پر آرام سے بیٹھ جاو ورنہ تم کو بهی یہاں ہی سامان کی طرح چهوڑ دے گے اور پاکستان جا کر نیا سامان لے لینا اب اور ہمارا دماغ خراب مت کرو اپنی سیٹ پر جا کر بیٹھ جائو