وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا6مئی کو ضلع وہاڑی کا دورہ متوقع

Published on May 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

index
وہاڑی(یواین پی)وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا6مئی کو ضلع وہاڑی کا دورہ متوقع ہے متوقع دورہ کے دوران وزیر اعلی پنجاب مختلف عوامی فلاحی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیر اعلی پنجاب کے متوقع دورہ کے انتظامات کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ کی صدارت میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں دورہ کے انتظامات کے علاوہ سیکیورٹی انتظامات پر غور کیا گیا پروگرام کے مطابق وزیر اعلی پنجاب 6مئی کو بوریوالا میں بوریوالا چیچہ وطنی دورویہ سڑک کے منصوبے ، ریسکیو1122کی عمارت ، اور دیہی سڑک کی کشادگی و تعمیرکا سنگ بنیاد رکھیں گے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا کے شعبہ امراض دل وارڈ اور شیخ دین ویلفیئر ہسپتال کا افتتاح کریں گے بعد ازاں وہ وہاڑی میں سرکٹ ہاؤس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور امن و امان کی صورتحال سمیت ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کڈنی سنٹر اور بلڈ ٹرانسفیوژن شعبہ کا افتتاح کریں گے اور ڈی ایچ کیو کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کریں گے اجلاس میں مختلف افسران کو وزیر اعلی پنجاب کے دورہ کے حوالہ سے ذمہ داریاں سونپی گئیں اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں کو کسی کوتاہی یا غفلت کے بغیر فرض شناسی سے انجام دیں دریں اثناء ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے وزیر اعلی پنجاب کے دورہ کے حوالہ سے مختلف مقامات کا دورہ کر کے دورہ کی تایریوں کا جائزہ لیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy