اسلام آباد (یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مڈوائف کا عالمی دن آج 5 مئی بروز منگل کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں طب سے وابستہ مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں ماہرین طب اس دن کی اہمیت اور شعبہ طب میں مڈوائفری کے متعلق شعو راجاگر کریں گے اور موجودہ دور میں مڈوائف کو درپیش مسائل اور ان کے مطالبات پر روشنی ڈالیں گے اس روز ریڈ یو اورٹیلی ویژن پر پروگرام نشر کئے جائیں گے جبکہ پرنٹ میڈ یاخصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔