لاہور(شنابہ نورین)گورنمنٹ آف پنجاب نے اتوار کو ڈینگی ڈے منانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ دفتر کھلے رہے اور ڈینگی کو مار مکانے کا عزم کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کو کہا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ ہم ڈینگی کے خاتمے کے لیے ہر نوع کی کوشش کارگر بنائیں گیاس کے خلاف ہر ممکن مہم کو کامیاب بنائیں گے۔
سوموار کے روز گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں مینا بازار لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کالج کی پرنسپل کوثر مقبول نے بتایا ہے کہ کالج کی طالبات مختلف قسم کے پروگرامز کریں گے۔ تقاریری سلسلہ ،کھیلیں اور اسٹیج شو منعقد ہو گا۔اس پروگرام کی کوآرڈینیٹر شبانہ نورین نے اس سلسلے میں اسکیچ تیار کر لیا ہے ۔ اس کے تحت پروگرامز کا سلسلہ دراز ہو گا۔