شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی اقوام متحدہ کو خانہ جنگی کے شکارملک میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی دعوت دی

Published on May 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 668)      No Comments

جی سی سی سربراہی اجلاس کے موقع  پر لی گئی تصویر.pngکویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) خادمین الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے یمن میں انسانی امدادی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کے لئے ایک مرکز کے قیام کا اعلان کیااوراقوام متحدہ کو خانہ جنگی کے شکارملک میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔یہ اعلان انہوں نے خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ اقوام متحدہ فعال اندازمیں اس مرکز کی سرگرمیوں میں حصہ لے گی ۔اس کے تحت یمنی عوام کے لئے انسانی امدادی سرگرمیاں انجام پائیں گے اوراس میں خلیجی اقدام کی حمایت کرنے والے تمام ممالک حصہ لیں گے۔خادمین الحرمین الشرفین نے جی سی سی کے قیام اوراس کو فعال بنانے میں مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کے کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔یمن میں فوجی مداخلت کے فیصلے کا ذکرتے ہوئے کہاکہ ’’یمن اوراس کے اداروں کو تباہی سے بچانے کے لئے یہ اقدام ضروری ہوگیاتھا‘‘
انہوں نے کہاکہ یمن باغی لیڈروں نے جاری طوائف الملوکی کے خاتمے کے لئے جی سی سی کے اقدام کو مستردکردیاہے ۔انہوں نے سعودی عرب اوراس کے اتحادی ممالک کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر ممکن طریقے سے یمن کی حمایت جاری رکھیں گے ۔خادمین الحرمین الشرفین شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں فلسطینی کازاوراس کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اورکہاکہ یہ عرب دنیا کی اولین ترجیح ہے ۔اس موقعہ پر فرانس کے فرانسیسی صدر فرانسونے غیر ملکی مہمان سربراہ ریاست کی حیثیت سے جی سی سی اجلاس سے خطاب کیا ۔انہوں نے فرانس کی جانب سے کونسل کے رکن ممالک کو حمایت کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہاکہ فرانس شام میں صورت حال کی تبدیلی کے لئے اعتدال پسند حز ب اختلاف کی مدد کی غرض سے کام کررہاہے ۔جی سی سی اجلاس سے قبل خادمین الحرمین الشرفین شاہ سلمان نے جی سی سی ممالک کے سربراہوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ان کا پرجوش استقبال کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy