زمبابوے کرکٹ کی سیکورٹی ٹیم (آج) پاکستان پہنچے گی

Published on May 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 961)      No Comments
8
دونوں ٹیموں کے درمیان 22 سے 31 مئی تک 2 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے
لاہور (یو این پی) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 19مئی سے شروع ہونے والی سیریز کے لئے سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم آج بدھ کو پاکستان پہنچے گی۔ یواین پی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور حکومت پنجاب کے حکام زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم کو سیریز کے دوران کئے جانے والے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات سے آ گاہ کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان 22 سے 31 مئی تک 2 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ زمبابوے کی ٹیم 19مئی کو پاکستان پہنچے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز 22 اور 24 مئی کو کھیلے جائیں گے جب کہ ایک روزہ میچوں کی سیریز 26، 29 اور 31 مئی کو کھیلی جائے گی، تمام میچز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیم یکم جون کو وطن واپس روانہ ہوگی ۔ سری لنکن ٹیم پر 2009میں لاہور میں ہونے والے حملہ کے بعد زمبابوے آئی سی سی کا پہلا فل ممبر ملک ہے جس کی ٹیم پاکستان کا دورہ کر یگی ۔
Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes