جھنگ(یواین پی)موضع چھتہ جھنگ کے رہائشی شہری منیر خان نے جھنگ پولیس کو ریسکیو 15پر اطلاع دی کہ میرے گھر کے قریب محمد نواز،فیصل،احمد حیات ،شیر امیر وغیرہ دودھ میں مضر صحت کیمیکلز کی ملاوٹ کر کے مختلف کمپنیوں کو سپلائی کرتے ہیں اگر فوری کاروائی کی جائے تو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا سکتا ہے پولیس اہلکار ہمراہ گل شیر اے ایس آئی تھانہ قادر پور موقع پر پہنچ گئے اور ملاوٹ شدہ دودھ ،دیگر مضر صحت اشیاء قبضہ میں لے کر مذکورہ ملاوٹ کرنے والوں کو گرفتار کر لیااور منیر خان کو تھانے آنے کا کہا کہ آپکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیتے ہیں منیر خان کے تھانے پہنچنے سے قبل ہی گل شیر مذکورملزمان سے ساز باز ہو گیااور اطلاع دینے والے منیر خان کو ہی حوالات میں بند کر دیاجبکہ با اثر ملاوٹ مافیا کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی اور قبضہ میں لیاہوا ملاوٹی مال بھی واپس کر دیااس واقع کی اطلاع صحافیوں کو ہوئی تو صحافی ٹیم تھانہ قادر پور پہنچی وہاں بدعنوانی کی اطلاع دینے والا حوالات میں تھا جبکہ مذکورہ اے ایس آئی اور تھانہ ایس ایچ او اپنی ہٹ دھرمی اور پیسوں کی چمک کی وجہ سے منہ بند کیے ہوئے تھے اور کسی بھی قسم کے موقف دینے سے انکاری تھے میڈیا کے نمائندوں کے جانے کے بعد گل شیر وغیرہ نے منیر خان کو کہا کہ میڈیا کو اطلاع دینے کا تجھے سبق سکھاتے ہیں اور اُس غریب شخص پر جھوٹا مقدمہ قائم کر دیا ۔متاثرہ شخص منیر خان نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے واقعے کا نوٹس لینے کا پُر زور مطالبہ کیا ہے