ڈھاکہ ٹیسٹ،یونس خان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Published on May 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments

5ڈھاکہ ۔۔۔ یونس خان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا، وہ تمام ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے، خان نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری جڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے زیادہ چھکوں کا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ یونس نے وسیم اکرم کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔ بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پہلی اننگز میں پاکستانی بلے باز یونس خان نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے اظہرعلی کے ساتھ مل کر بنگلہ دیشی باؤلرز کی خوب دھنائی کی اور دو سو پچاس رنز کی شراکت جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی، اسی دوران یونس نے شاندار سنچری بھی مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی یونس تمام ٹیسٹ پلیئنگ ممالک کے خلاف سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ وہ 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اب تک 58 چھکے لگا رکھے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题