بان کی مون 9 مئی کو روس کا دورہ کریں گے
Published on May 7, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 570) No Comments
نیو یارک(یو این پی) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون 9 مئی کو روس کا دورہ کریں گے ‘ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب و تالی چرکین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون روس میں ہونے والی یوم فتح کی تقریبات میں شرکت کے لئے ماسکو کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران جنرل سیکرٹری روس کے صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات بھی کریں گے اور دوسرے ممالک کے وفود کے ہمراہ تقریب میں موجود رہیں گے اس سے پہلے یو کراین کے وزیر خارجہ پاول کلیمکین نے بان کی مون کے دورہ ماسکوکی مخالفت کی تھی۔ دوسری جانب بان کی مون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوویت یونین نے نازی جرمنی کے خلاف لڑائی میں بے تحاشا جانوں کی قربانی دی تھی اس لئے جنرل سیکرٹری مذکورہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 87
Related
WordPress Themes