رانا صفدر علی نے یونیق پولٹری پروٹین فیکٹری بوریوالا کو سیل کر دیا
Published on May 8, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 980) No Comments
وہاڑی(یو این پی)سیکریٹری ماحولیات پنجاب کے حکم پر ڈی او ماحولیات رانا صفدر علی نے یونیق پولٹری پروٹین فیکٹری بوریوالا کو سیل کر دیا علاقہ کے مکینوں نے سیکریٹری ماحولیات پنجاب کو شکایت کی تھی کہ مذکورہ فیکٹری مرغیوں کے ویسٹ سے پروٹین اور تیل تیار کرتی ہے اور اس عمل کے دوران ناقابل برداشت بو دور دور تک پھیلنے سے سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے اس پر فیکٹری مالک کو نوٹس دیا گیا لیکن اس نے بدبو کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدام نہ کیا جس پر ڈی او ماحولیات رانا صفدر علی نے فیکٹری کو سیل کر دیا ۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 176
Related
WordPress Themes