گلگت: ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، غیر ملکی سفیروں سمیت 7 افراد جان سے گئے

Published on May 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 639)      No Comments

5گلگت ،راولپنڈی ،اسلام آباد (یو این پی ) گلگت میں لینڈنگ کے دور ان آئی ایم 17ہیلی کاپٹر عمارت سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں فلپائن ٗ ناروے کے سفیروں سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ 2پائلٹ شہیدہوگئے ٗ فوجی کے ترجمان کے مطابق حادثے میں انڈویشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق اورپولینڈ اور ہائی لینڈ کے سفیروں سمیت 13افراد زخمی ہوگئے ٗ انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں ہیلی کاپٹر میں دونوں پائلٹ بھی شہید ہوئے تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گلگت میں چین کے تعاون سے نلتر پاور پراجیکٹ اور چیئر لفٹ منصوبے کا افتتاح کر نا تھاذرائع کے مطابق تین ہیلی کاپٹرز میں موجود غیر ملکی سفارتکار سمیت متعدد افراد نے بھی تقریب میں شرکت کرنا تھا تاہم ایک ہیلی کاپٹر سکول کی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ شہید اور تین غیر ملکی ہلاک ہوئے ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 17افراد موجود تھے جن میں گیارہ غیر ملکی اور چھ پاکستانی شامل تھے انہوں نے دو پائلٹ کے شہید اور تین غیر ملکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تیرہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں آرمی ایو ی ایشن کے میجر التمش اور میجر فیصل شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ناروے ٗ فلپائن کے سفیر اور انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات بھی جاں بحق ہوگئیں ذرائع کے مطابق ہلاکتیں حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگنے کے باعث ہوئیں ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے سکول کی عمارت مکمل طورپر تباہ ہوگئی وزیر اعظم کی آمد کی وجہ سے سکول میں تعطیل تھی جس کے باعث سکول میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی واقعہ کے بعد ریسیکیو ٹیمیں جائے حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں پہنچایا دوسری جانب حادثے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے دور ہ نلتر کو بھی منسوخ کر دیا گیاوزیر اعظم نواز شریف کا طیارہ گلگت اترے بغیر ہی واپس اسلام آباد آ گیا ہے صدر مملکت ممنو ن حسین وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نلتر میں آرمی ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ پر تشویش اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے گلگت بلتستان سکاؤٹس اور مقامی انتظامیہ کو فوری امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی ہے وزیر داخلہ نے زخمیوں کو ہر ممکنہ طبی امداد فراہم کرنے ٗ وزارتِ داخلہ اور سول آرمڈ فورسز کے درمیان مسلسل رابطے اور لمحہ بہ لمحہ رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کی ہے دوسری جانب چیئر مین سینٹ رضا ربانی ٗ ڈپٹی چیئر مین عبد الغفور حیدری ٗ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ٗ ڈپٹی سپیکر جاویدمرتضیٰ عباسی ٗ صدر آزاد کشمیر سر دار محمد یعقوب ٗ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید ٗ نامزد گور نر پنجاب رفیق رجوانہ ٗگور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ٗ گور نر بلوچستان ٗ گور نر خیبر پختون خوا مہتاب خان عباسی ٗ وزرائے اعلیٰ میاں شہباز شریف ٗ قائم علی شاہ ٗ پرویز خٹک ٗ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ ٗ وفاقی وزراء خواجہ آصف ٗ شاہد خاقان عباسی ٗ اسحاق ڈار ٗ عبد القادر بلوچ ٗ رانا تنویر حسین ٗ عابد شیر علی ٗ سائرہ افضل تارڑ ٗ ریاض حسین پیرزادہ ٗ سابق صدر آصف علی زر داری ٗ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین ٗ سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی ٗ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ٗ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ٗ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ٗ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری ٗ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سمیت متعدد سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کااظہار کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes