ثانیہ مرزا اور ہنگس کو میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست

Published on May 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 545)      No Comments

411
میڈرڈ (یواین پی) ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ بیتھانی میٹک سینڈز اور لوسی سفاروا نے مرزا اور ہنگس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ میڈرڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں امریکہ کی بیتھانی میٹک سینڈز اور ان کی رشین جوڑی دار لوسی سفاروا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی سوئٹزرلینڈ کی جوڑی دار مارٹینا ہنگس کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 6-3 اور 11-9 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog