پاکستان ناروے فورم کا سفارتی تاریخ کے المناک ترین حادثے پراظہارِ افسوس، ایک روزہ سوگ کا اعلان، آنجہانی نارویجین سفیر کی پاک ناروے قریبی تعلقات کے فروغ کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش

Published on May 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

522079_817436311674867_9124598616682576207_nاوسلو /اسلام آباد (یو این پی) پاکستان ناروے فورم کے سینئر عہدیداران نے پاکستان کے شمالی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ناروے اور فلپائن کے سفراء کرام، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سفارتکاروں کی بیگمات کی ناگہانی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کو سفارتی تاریخ کا المناک حادثہ قرار دیا ہے۔ جمعے کے روز جاری کردہ بیان میں چوہدری اسماعیل سرور، چوہدری وسیم شہزاد، چوہدری اقبال، راجہ عاشق، محمد عباس، محسن رضا، چوہدری قمر عباس ٹوانہ اور محسن جوئیہ و دیگر عہدیداران نے آنجہانی نارویجین سفیر لیف ایچ لارسن کی پاک ناروے قریبی تعلقات کے تناظر میں ناقابلِ فراموش خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ چوہدری اسماعیل سرور اور وسیم شہزاد نے مرحومین کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہوجانے والے سفراء کرام اور پاکستان آرمی کے شہید ہونے والے آفیسرز کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اس حادثے میں زخمی ہونے والے معزز سفراء کرام و دیگر کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگوء ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme