ملک کے اکثر علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی

Published on May 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

4
اسلام آباد (یو این پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں پنجاب، فاٹا، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور فاٹا کے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ بدھ تک پنجاب کے ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال اور لاہور ڈویژنوں میں جبکہ خیبرپختونخوا کے پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژنز اور بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی اور نصیرآباد ڈویژنز میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes