اوپن یونیورسٹی میں قائم اسلام آباد ماڈل سکول کی کلاس پنجم کے سالانہ امتحانات میں صدفیصدکامیابی

Published on May 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 556)      No Comments

 150px-Allama_Iqbal_Open_University_logoسکول کے تمام بچوں کو اپنے بچے سمجھ کر ان کی پڑھائی پر خصوصی توجہ سے کامیابی ملی ہے
محترمہ رخسانہ پروین
اسلام آباد(یواین پی) وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں کلاس پنجم کے سنٹرلائزڈ امتحانات برائے سال 2014-15ء میں علامہ اقبال اوپن یونیورٹس میں قائم اسلام آباد ماڈل سکول نے 100فیصد کامیابی حاصل کی ہے ۔ سو فیصد کامیابی حاصل کرنے والے تمام وفاقی سکولوں کے پرنسپلز کو مبارکباد اور ستائشی اسناد دینے کے لئے ایریا ایجوکیشن آفس )اربن(میں ایک پر رونق تقریب منعقد ہوئیجس میں شانداز نتائج دینے والے سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرلٗ ڈاکٹر شہناز اے ریاض تقریب اسناد میں مہمان خصوصی تھی جبکہ پروین اختر ملک ٗ ایریا ایجوکیشن آفیسرنے تقریب کی صدارت کی۔
ڈائریکٹر جنرل نے شانداز نتائج دینے والے تمام وفاقی سکولز کے پرنسپلز کو مبارکباد دی اور ان میں ستائشی اسناد تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ سکول کے پرنسپلز کی ذاتی کاوشوں کا ثمر ہے کہ انہوں نے اپنے اپنے سکولز میں بچوں کی پڑھائی دینے پر خصوصی توجہ دینے کے لئے اساتذہ کرام کے ساتھ ملک کر بذات خود نگرانی کی۔ اگر پرنسپل اپنے سکول میں گڈ گورننس اورمثالی ڈسپلن قائم کرنے میں کامیاب ہوتا ہے تو بچوں کے نتائج پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 100۔فیصدر نتائج کے حصول پر بچوں اور اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ سکول کے پرنسپلز مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ایریا ایجوکیشن آفیسر ٗ پروین اختر ملک نے ڈی جی صاحبہ کا شکریہ ادا کیااور تمام پرنسپلز کو مبارکباد دی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوپن یونیورسٹی میں قائم آئی ایم ایس کی پرنسپل ٗ محترمہ رخسانہ پروین نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور ایریا ایجوکیشن آفیسر (اربن)محترمہ پروین اختر ملک کا بطور خاص شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹیم ورک اور مشاورت پر پختہ یقین اور پابندی سے اس پر عمل درآمد کرنے اور سکول کے تمام بچوں کو ا پنے بچے سمجھ کر ان کی پڑھائی پر خصوصی توجہ سے کامیابی ملی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو سکول میں داخل تمام بچوں سے یکساں سلوک ٗ پیار و محبت سے پیش آنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں مقررہ وقت سے پہلے پہلے بچوں کو سلیبیس کے مطابق کورس کی تکمیل کی سختی سے تاکید بھی کی گئی ہے۔رخسانہ پروین نے مزید بتایا کہ معیار تعلیم کے لئے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کی مقررہ اہداف کے حصول کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题