عمران خان کا خصوصی کنٹینر بھی آئندہ چند روز میں اسلام آباد سے لاہور پہنچادیا جائیگا ٗذرائع
اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد دوبارہ احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو یقین ہے کہ این اے 125 کی طرح این اے 122 کا فیصلہ بھی ان کے حق میں آئیگا۔ اس صورت حال میں حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے تحریک انصاف نے لاہور میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت لاہور کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیئے جائیں گے، سب سے بڑادھرنا پنجاب اسمبلی کے سامنے دیا جائے گا۔تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے مقامی رہنماؤں کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں کہ وہ کارکنوں کو سڑکوں پر لانے کے لئے مکمل تیار رہیں ٗ عمران خان کا خصوصی کنٹینر بھی آئندہ چند روز میں اسلام آباد سے لاہور پہنچادیا جائے گا۔واضح رہے کہ نادرا نے این اے 122 کے ووٹوں کی فارنسک رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادی جس کے مطابق 93 ہزار 852 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔