ٹیکسلا(یو این پی )اہل سنت کے رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ، ایک اور رہنما گرفتار ، مفتی تنویر عالم فاروقی ٹیکسلا میں اہل سنت ولجماعت کے زیر اہتمام منعقدہ کاتب وحی سید نا امیر معاویہؓ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ،اہل سنت والجماعت کے رہنماؤں کے خلاف پولیس کی کاروائی پر کارکنان میں غم غصہ کی لہر دوڑ گئی،رہنماؤں کی جانب سے واقعہ کی پرزور مذمت،اہل سنت والجماعت کے رہنماوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون ریاستی اداروں کی دہشتگردی ہے ،اداروں میں موجود کالی بھیڑیں پر امن محب وطن شہریوں کو ظلم کا نشانہ بنا کر نیشنل ایکشن پلان میں خلل پیدا کرنا چاہتے ہیں،گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو سخت لائح عمل کا اعلان کیا جائے گا ، کارکنان کے صبر کو نہ آزمایا جائے ،رہنماوں کا گرفتاری پر رد عمل تفصیلات کے مطابق اہل سنت والجماعت ضلع راولپنڈی کے صدر مفتی تنویر عالم سیمینار سے خطاب کے بعد واپس جارہے تھے کہ رائل سن ہوٹل ٹیکسلا کے سامنے انکی گاڑی کو پولیس نے گیرے میں لے لیا اور ایلیٹ فورس اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر لیا، یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اہل سنت ولجماعت کے سولہ کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کے باوجود مذکورہ رہنما نے قانون کو ہاتھ میں نہ لیا بلکہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ضلع بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں اہم کردار اد اکیا،جبہ موصوف خود بھی دو مرتبہ دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں،ادہر کارکنان اہل سنت والجماعت نے حکومتی زعما سے پر زور اپیل کی ہے کہ مذکورہ رہنما کو فی الفور رہا کیا جائے ۔