عمران فاروق قتل کیس: چوہدری نثارعلی سے اہم برطانوی شخصیت کی ملاقات

Published on May 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments
1
اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے اہم برطانوی شخصیت نے ملاقات کی ہے جس میں عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں برطانیہ سے آنے والی اہم شخصیت نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے خصوصی طور پر ملاقات کی، اس دوران عمران فاروق قتل کیس پر ہونے والی دو طرفہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی خان نامی ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes