وزیراعظم محمد نواز شریف افغان قیادت کے ساتھ مذاکرات کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Published on May 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

5
اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم محمدنواز شریف افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد منگل کی شام وطن واپس پہنچ گئے جہاں انہوں نے افغان قیادت کے ساتھ سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پر گفت و شنید کی۔ افغان دارالحکومت کابل کے دورے کے دوران اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری کے علاوہ دیگر سینئر حکام وزیراعظم کے وفد میں شامل تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ساتھ الگ الگ ملاقات کی۔ وزیراعظم نے افغان صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ قبل ازیں کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور وزیر خزانہ نے کابل انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر وزیر اعظم پاکستان اور ان کے وفد کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ صدارتی محل آمد پر وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ وزیراعظم کا افغانستان کا دوسرا اور کابل میں قومی یکجہتی حکومت کے قیام کے بعد پہلا دورہ تھا۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے 30 نومبر 2013ء کو افغانستان کا دورہ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy