ممبئی۔۔۔ بالی ووڈ اداکار رنیبر کپور نے کہا ہے کہ لوگ جلد ہی اس کی اور کترینہ کی خبروں سے اکتا جائیںگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنبیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت میرا اور کترینہ کا تعلق زبان زد عام ہے کیونکہ یہ ایک نئی چیز تھی لیکن جلد ہی لوگوں کی توجہ کسی اور کی طرف ہو جائے گی اور میں اور کترینہ قصہ ماضی بن جائیںگے۔ رنبیر نے اپنی فلم بمبئے ویلوٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلق میں ابہام نہیں رکھتے بلکہ اس بارے شفاف رویہ اپناتے ہیں۔ کترینہ بہت محنتی لڑکی ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ اسے کامیابی قسمت سے ملی لیکن جب وہ انڈسٹری میں آئی اسے ہندی کا ایک لفظ بھی بولنا نہیں آتا تھا اور اب انڈسٹری کیلئے ستارہ بن چکی ہے۔