گجرات(محمد آصف) چند منٹ کی بارش نے ٹی ایم اے کھاریاں کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا۔جی ٹی روڈ ، گلیانہ روڈ، نیا بازار میں ایک ایک فٹ پانی کھڑا ہو گیا۔ شہریوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ہونے والی چند منٹ کی بارش نے شہر کو جزیرے میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے ۔ ٹی ایم اے کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گلیوں بازاروں سمیت بڑی سڑکوں پر بھی پانی کھڑا ہو گیا۔جس سے سکول ، کالج سے واپس آنے والے طلبہ و طالبات اور دوسرے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سماجی حلقوں نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھاریاں افشاں رباب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھاریاں کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔