گورنمنٹ پرائمری سکول گرین کوٹ میں ’’پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب‘‘مہم کا آغاز

Published on May 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

2
قصور(یو این پی)ڈی سی او قصورکی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ پرائمری سکول گرین کوٹ میں ’’پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب‘‘مہم کا آغاز کردیاگیا‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گرین کوٹ میں منعقدہ تقریب میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سمیت طلبہ کے والدین اور سیاسی‘ سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ٹیچرایجوکیٹرزمحموداحمد‘ محمداکرم شہزاد‘راؤمحمدطیب طاہرنے کوالٹی ڈرائیوکی اہمیت کو اُجاگرکیا اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ’’پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب‘‘ مہم کو سراہتے ہوئے والدین پر زوردیا کہ وہ گھرگھرجاکر والدین کو قائل کریں اور ہربچے کے سکول میں داخلے کو یقینی بنائیں کیونکہ تعلیم کے میدان میں کامیابی کے بغیرکوئی ملک ترقی کی منازل کو طے نہیں کرسکتا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy