قصور (محمد عمران سلفی سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور جواد قمر نے بتا یا کہ قصورپو لیس نے ما ہ اکتوبر کے دو را ن سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی ، اقدا م قتل ، را بری ، را ہزنی،نقب زنی اور دیگر سنگین واردا تو ں میں مطلو ب 339مجرما ن اشتہا ری اورعدا لتی مفرورا ن گرفتارکر لئے جبکہ12بین الا ضلا عی خطرنا ک ڈکیت گینگز کے39ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے47لاکھ98ہزار رو پے مالیت کا مسروقہ بر آمد کر لیا ہے۔ڈی پی او قصورجواد قمرنے تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس کی خصو صی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران قصور پو لیس نے ماہ اکتوبر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب224مجرمان اشتہاری اور115عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا ہے ۔اسی طرح12بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگز کے39ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے40مختلف اور جدید نوعیت کانا جا ئز اسلحہ اور47 لا کھ 98 ہزارروپے مالیت کا ما ل مسروقہ بر آمد کر لیا ہے ۔اسی طر ح منشیات فروشوں کے خلا ف کا رو ائی کر تے ہو ئے ان کیخلا ف104 مقدما ت در ج کر کے ان کے قبضہ سے ہیروئن ایک کلوگرا م،چرس12کلو گرا م،شرا ب3629لیٹر ، لاہن861 لیٹر اور6چالو بھٹیاں بر آمد لی ہیں۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے ان کے خلاف 149مقدمات درج کر کے98پسٹل ،24بندوق،8رائفل،9کاربین،7 کلا شنکوف،4ریوالور،13میگزین اور کثیر تعداد میں گولیاں برآمد کرلی ہیں۔