انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات23 مئی سے شروع ہوں گے

Published on May 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 619)      No Comments

44
فیصل آباد (یواین پی)کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر نے انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ 2015 کے پیپرز برائے سوکس اور بینکنگ کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور وہاں پر سکون ماحول میں ہونے والے امتحان پر اطمینان کا اظہا کیا۔بورڈ انتظامیہ نے بوٹی مافیا کے خاتمہ اور نقل کے رجحان کی مکمل سرکوبی کے لئے آج جمعرات 15مئی کو فزکس اور فزیکل ایجوکیشن کے پیپرز کی مانیٹرنگ کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔جس سنٹر میں بھی کوئی بدنظمی کی شکایت موصول ہوئی وہاں فوری طور پز سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سیکنڈری بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھکڑ نے گذشتہ روز کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر اور دیگر بورڈ افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام کی شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے ڈویڑن بھر سے اچھی شہرت کے حامل ماہرین تعلیم پر مشتمل موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔تمام موبائل انسپکٹرز دونوں وقت ہونے والے پیپرز کی مانیٹرگ کیلئے امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے ماریں گی اور اپنی رپورٹ فوری طور پرزون وائزقائم کردہ کنٹرول رومز ارسال کریں گی تا کہ ذمہ داران کے حلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔مزیدبراں ایجوکیشن بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے 23 مئی بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات کیلئے تمام امیدواروں کی رولنمبر سلپس ارسال کر دی ہیں۔ تمام ریگولر امیدوار اپنے متعلقہ ادارں سے رولنمبر سلپس حاصل کریں اور پرائیویٹ امیدوارں کو داخلہ فارموں میں دیئے گئے ان کے ایڈریس پر ارسال کر دی گئی ہیں تا ہم اگر کسی امیدوار کہ 18 مئی تک رول نمبر سلپ نہ ملے تو وہ بورڈ آفس سے رابطہ کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes