اسلام آباد (یواین پی) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتخای فہرستوں میں 37 ہزار نئے ووٹروں کا اندراج جبکہ وفات‘ ترک شہریت یا قومی شناختی کارڈ منسوخ ہونے پر تین ہزار ووٹروں کے ووٹ ختم کردیئے ہیں۔ کمیشن نے ان ووٹروں کی تفصیلات اسلام آباد کے 21 مراکز میں سات دن کیلئے آویزاں کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے جس کے مطابق نئے شناختی کارڈ کے حامل 37 ہزار ووٹ درج کئے گئے ہیں جبکہ تین ہزار ووٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں میں 21 ڈسپلے سنٹرز قائم کئے ہیں جہاں یہ انتخابی فہرستیں (آج) جمعہ سے 21 مئی تک آویزاں رہیں گی۔ ووٹر اپنے ووٹ 8300 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔