زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں فیصلہ آج ہوگا

Published on May 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

88
لاہور / ہرارے (یواین پی) پاکستانی امیدوں کا چمن بسنے سے قبل ہی اجڑنے لگا ہے زمبابوے کی کبھی ’’ناں‘‘ کبھی ’’ہاں‘‘ سے ملکی ویران میدان آباد ہونے کا خواب پھر ادھورا رہنے کا خدشہ ہو گیا کیونکہ افریقی ملک کی وزارت خارجہ نے ٹیم کے دورے پر تحفظات کا اظہارکردیا ہے.تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو خدشات سے دوچار کردیا،زیڈ سی بھی گو مگو کی کیفیت میں مبتلا ہے، جمعرات کی دوپہر کو ہی اطلاعات گردش میں تھیں کہ زمبابوین وزارت خارجہ نے صفورا گوٹھ میں دن دہاڑے بس پر فائرنگ سے بھاری جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے، حکام کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ٹیم کے ٹورپر کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا، پاکستان میں سیکیورٹی معاملات درست نہیں ہیں اس بنا پر دورہ منسوخ یا ملتوی کیا جاسکتا ہے، زیڈ سی کے ترجمان نے کہا کہ چند روز قبل پاکستان کا دورہ کرکے واپس آنے والے سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔اس صورتحال میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اپنے ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا،بعد ازاں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ زیڈ سی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہے لیکن حکومت اجازت نہیں دے رہی،کرکٹ آفیشلزکا کہنا ہے کہ وہ حکام کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے،انہوں نے حتمی جواب دینے کیلیے جمعے کو لنچ تک کا وقت مانگا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes