وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے محکمہ زراعت کے افسران سے کہا ہے کہ وہ اپنا دامن صاف رکھیں تاکہ زرعی ادویات اور کھاد میں ملاوٹ کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کے دوران کوئی جھجک محسوس نہ ہو یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی زرعی ٹاسک فورس برائے انسداد ملاوٹ کھاد و زرعی ادویات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ڈی او زراعت شیخ یسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن وہاڑی ،کاشتکارں کے نمائندے سید الطاف حسین شاہ و دیگر شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ وہاڑی ضلع کی آبادی کا زیادہ تر حصہ زراعت پیشہ ہے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ زراعت افسران کھاد اور زرعی ادویات کے نمونے حاصل کریں اور ان کا لیبارٹری تجزیہ کرا کے ملاوٹ کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف بلا رورعایت سخت کارروائی کریں انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کھاد ڈیلرز جو لائسنس حاصل کرکے مقامی طور پر فعال نہیں ان کی فہرستیں مرتب کر کے پیش کریں اور ضلع کے کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی دستیابی یقینی بنائیں انہوں نے محکمہ پراسیکیوشن کو ہدایت کی کہ وہ کھاد اور زرعی ادویات کے ملاوٹ مافیا کے خلاف درج مقدمات میں زیادہ سے زیادہ سزائیں کرائیں اجلاس کو بتایا گیا کہ دو کھاد ڈیلروں غلام مرتضے ورک ٹریڈرز اڈا کوارٹر کے خلاف تھانہ گگو منڈی ، اور ارشاد احمد میراں پور کے خلاف کھاد کے سیمپل ان فٹ ہونے پر مقدمات درج کئے جا چکے ہیں جنوری سے اب تک کھاد کے کل 40نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے جن میں سے 30کے رزلٹ موصول ہو چکے ہیں10رزلٹ باقی ہیں دو نمونے ان فٹ ہونے پر مقدمات کا اندراج ہو چکا ہے