نئی پنجابی فلم ’’عشق مذاق نئیں‘‘ کی کاسٹ فائنل

Published on May 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 986)      No Comments

UNP 01 Pic
نئی فلم کی عکس بندی شروع کر دی گئی،فلم کو عیدالضحی کے پرمسرت موقع پہ ریلیز کیا جائے گا
لاہور(یواین پی ) میری نئی زیرتکمیل پنجابی فلم ’’عشق مذاق نئیں‘‘ کی کاسٹ فائنل کر لی گئی ہے اس فلم میں دو ہیرئین اور دو ہیرو کے کردار ہیں فلم میں زیادہ تر نئی کاسٹ کو شامل کیاجارہا ہے ان خیالات کا اظہار فلم کے ہدایت کارخرم شہزاد نے یواین پی سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا پنجابی فلم ’’عشق مذاق نئیں‘‘ کے مرکزی رول میں سونیا ،آفرین ،پروان ،خرم شہزاد جلوہ گر ہونگے فلم کی دیگر کاسٹ میں معروف فلم سٹار خواجہ سلیم ، ڈاکٹر بی اے خرم ،اکرام آرائیں،محمد الیاس ،سجنی ،پروین ،جون ،ملک شیر افضل ،اختر منگو،اشرف قریشی اور بابا سردارشامل ہیں واضح رہے پنجابی فلم ’’عشق مذاق نئیں‘‘کی عکس بندی کا آغازگزشتہ ماہ کراچی میں کیا گیا تھا۔فلم کو عیدالضحی کے پرمسرت موقع پہ ریلیز کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy