جنوبی کوریا (یو این پی) بھارتی وزیراعظم ان دنوں غیرملکی دورے پر ہیں، پہلے نریندرمودی چین گئے، پھر منگولیا اور اب جنوبی کوریا میں ہیں۔دورہ چین میں تو مودی سرکار کی پھرتیاں دیکھنے سے تعلق رکھتی تھیں مگر جب بھارتی وزیراعظم جنوبی کوریا پہنچے تو ایسے بوکھلا سے گئے کہ دنیا ہنستی ہی رہ گئی۔کبھی سفارتی آداب بھول گئے اور کبھی اپنے ہی خیالات میں چلتے چلتے جنوبی کوریا کی صدر سے آگے نکل گئے۔ صدر کو اپنے وفد سے ملوانا بھارتی وزیراعظم کی ذمہ داری تھی مگر اس موقع پر بھی مودی بے خیالی میں گہری سوچوں میں گم آگے بڑھتے چلے گئے جس کے نتیجے کے طور پر کوریائی صدر کو اپنی مدد آپ کے تحت بھارتی وفد سے مصافحہ کرنا پڑا۔ایسے محسوس ہوا جیسے بھارتی وزیر اعظم نیند کی حالت میں مدہوش سے ہیں۔ ایک بار تو جنوبی کوریا کی صدر سے ٹکراتے ٹکراتے بچے۔اگرچہ جنوبی کوریا کی خاتون صدر گیون ہائی نے بھارتی وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا مگر جلد ہی انہیں اندازہ ہوگیا کہ مودی بدحواسی کے عالم میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔