آفریدی کی قیادت میں ٹیم کا اعلان، سمیع کی 5 سال بعد واپسی

Published on May 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 623)      No Comments

1
زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، شعیب ملک ، محمد سمیع کی واپسی
لاہور(یوا ین پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف 2 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔یواین پی کے مطابق شاہد خان آفریدی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت جب کہ سرفراز احمد نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم میں شعیب ملک اور عمر اکمل کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ سلیکٹرز نے 5 سال بعد فاسٹ بولر محمد سمیع کو بھی زمبابوے کے خلاف موقع دیا ہے۔ ڈومسٹک میچز میں کامیاب ہونے والی سیالکوٹ اسٹالیئنز کے جارح مزاج بلے باز نعمان انور کو بھی شاندار پرفارمنس پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔مہمان ٹیم کے خلاف 22 مئی سے شروع ہونے والے سیریز کے لئےاعلان کردہ قومی کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی (کپتان) ، سرفراز احمد (نائب کپتان) شعیب ملک ، محمد حفیظ، محمد سمیع، سرفراز احمد، احمد شہزاد، مختار احمد، عمراکمل، محمد رضوان ، حماد اعظم، عماد وسیم، بلاول بھٹی، وہاب ریاض اور انور علی شامل ہیں۔ جب کہ جادوگراسپنر سعید اجمل، فاسٹ بولر عمر گل اور سہیل تنویر ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes