کراچی (یوا ین پی) ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفرار احمد کی شادی کی تقریب کراچی کے مقامی شادی ہال میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں سرفراز احمد کے عزیز و اقارب اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سرفراز احمد اور خوش بخت آفتاب کا نکاح 50 ہزار روپے کے عوض طے پایا۔ نکاح کی تقریب میں پی سی بی کا کوئی آفیشل یا قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی شریک نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی سرفرار احمد کے 25 مئی کو ہونے والی ولیمے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔