فرنٹیئرکوربلوچستان کا ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن

Published on May 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,387)      No Comments
33
کوئٹہ(یواین پی)فرنٹیئرکوربلوچستان کا ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں کالعدم تنظیم آواران کے علاقے مشکے میں شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن،کارروائی کے دوران ژوب میں شدت پسندوں کے 05خفیہ ٹھکانے تباہ،بڑی تعدادمیں بارودآئی ای ڈیز برآمد۔ مشکے میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 01دہشتگردہلاک ،04کوگرفتارکرکے خودکار ہتھیار برآمد کرلیئے، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 02سکیورٹی اہلکار زخمی۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان کا ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں کالعدم تنظیم کے شدت پسندوں کیخلاف سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔جاری آپریشن میں اب تک شدت پسندوں کے 05خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ٹھکانوں سے بڑی تعدادمیں باروداورآئی ای ڈیز برآمد کرلی گئی ہیں۔کالعدم تنظیم دہشتگردفاٹا میں پاک آرمی کے پے درپے کامیابی سے ہمکنارآپریشنز کے نتیجے میں خیبر پختونخواہ سے ملحقہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں ژوب اور لورالائی کے پہاڑی سلسلے میں اپنے نئے ٹھکانے بنانے کی ناکام کوشش کررہے تھے۔شدت پسند 2013سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں پناہ لینے اور اثرورسوخ بڑھانے کی بھی کوشش کررہے ہیں لیکن فرنٹیئرکوراور سکیورٹی ایجنسیز کی بروقت کارروائیوں نے دہشتگردوں کوقدم جمانے کا موقع نہیں دیا۔دوسری کارروائی میں ایف سی نے آواران کے علاقے مشکے میں خفیہ اطلاع پر کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگردکو ہلاک اور 04کو گرفتارکرلیا۔دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 02سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔گرفتاردہشتگردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ گرفتاردہشتگردایف ڈبلیواوکے کیمپس،عام شہریوں اور سکیورٹی فورسزپر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدت پسند اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بدامنی پھیلا کر صوبے کے عوام کومشکلات اور عدم استحکام کرنے کے درپے ہیں۔ لیکن فرنٹےئرکور بلوچستان عوام کے تعاون سے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف ٹارگٹڈآپریشن بلاتفریق جاری رہے گااوردہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题