سزائے موت کا قیدی پھانسی لگنے سے قبل ورثاء کو دیت دیکر موت کے منہ سے بچ گیا

Published on May 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

77
سرگودھا(یو این پی) سزائے موت کا قیدی پھانسی لگنے سے قبل ورثاء کو دیت دیکر موت کے منہ سے بچ گیا۔ محمدی کالونی کے رہائشی محمد اسلم نے 12 اکتوبر 2002 ؁ء کو اپنے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس پر عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی انٹرنیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے ضلعی صدر حاجی جاوید اقبال ٹوانہ کی ذاتی کوششوں سے دونوں فریقین میں صلح کروادی گئی اور محمد اسلم کے ورثاء نے دیت دیکر صلح کرلی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا سردار طاہر صابر نے اس سلسلہ میں دونوں فریقین کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد چٹھی سپرنٹنڈنٹ جیل کو روانہ کردی ہے جس کے بعد ملزم کی رہائی کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog