ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ

Published on May 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

22

اسلام آباد/لاہور (یو این پی) ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور گرمی زوروں پر ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعہ )کی رات سے اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جنوبی پنجاب ، اندرون سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کے لپیٹ میں ہیں ،تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے ، محکم آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا ،جبکہ آج (جمعہ) رات اور کل ہفتہ کے روز اسلام آباد ، پنجاب کے بالائی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے بعض شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور دادو میں 47 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes