ممبر فرینڈز آف کھاریاں لالہ جی سعید اقبال مرزا کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب مسعود مختار سے ملاقات

Published on May 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

NewUNNگجرات(بیورو چیف) اسپیشل پرسن کے کوارڈی نیٹر، ممبر ضلعی امن کمیٹی گجرات اور ممبر فرینڈز آف کھاریاں لالہ جی سعید اقبال مرزا کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب مسعود مختار سے ملاقات ، پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں معذور افراد کیلئے ریمپ بنوانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل پرسن پنجاب کے کوارڈی نیٹر، ممبر ضلعی امن کمیٹی گجرات اور ممبر فرینڈز آف کھاریاں لالہ جی سعید اقبال مرزانے گذشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب مسعود مختار سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں معذور افراد کی وہیل چیئر کی آمد و رفت کیلئے ریمپ تعمیر کروائے جائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ان کی نشاندہی پر فی الفور ایکشن لیتے ہوئے پی ایس او کو نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے احکامات دے دئیے۔ اس کے علاوہ لالہ جی سعید اقبال مرزا نے مطالبہ کیا کہ کھاریاں تحصیل اوورسیز پاکستانیوں کا سب سے بڑا مرکز ہے لیکن یہاں پر پاسپورٹ آفس موجود نہیں ہے۔ اس لئے کھاریاں میں فی الفور پاسپورٹ آفس کے قیام اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کا ریجنل آفس قائم کرنے کیلئے بھی کوششیں کی جائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری مسعود مختار نے لالہ جی سعید اقبال مرزا کی معذور افراد کیلئے کی جانے والی کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes