پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

Published on May 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

66
لاہور(یو این پی)لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،شہروں میں آٹھ اور دیہات میں دس گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار تین سو جبکہ طلب سولہ ہزار میگاواٹ ہے۔بجلی کا شارٹ فال تین ہزار سات سو میگاواٹ ہوگیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے ہیں۔ شہروں میں آٹھ اور دیہات میں دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes