بورے والا(یو این پی) ضلع وہاڑی کے علاقہ بورے والا میں شہر کے وسط سے گزرنے والی نہر بھل صفائی نہ ہونے سے اوور فلو ہوگئی اور پانی ملحقہ آبادیوں میں داخل ہو گیا۔بورے والا شہر کے علاقہ راج باہ 2سے گزرنے والی نہر کی صفائی نہ ہونے سے پانی اب نہر سے باہر آنا شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے قائد اعظم اسٹیڈیم ،رحمت آبادکالونی،وڑائچ ٹاوٴن اور ملحقہ آبادیوں میں پانی جمع ہوگیا ہے اور لوگوں کو پریشانی کاسامنا ہے۔کرکٹ اسٹیڈیم ،سمیت چیچہ وطنی روڈ قومی شاہراہ بھی زیر آب آ گئی ہے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ محکمہ انہار فوری طور پر نہر کی صفائی کرے۔