امریکی نائب صدر کا عراقی وزیراعظم کو فون، امریکی حمایت کی یقین دہانی کرائی

Published on May 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

03
واشنگٹن (یو این پی) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ٹیلی فون پر عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے گفتگو کے دوران عراق کی جانب سے داعش کے خلاف جاری کارروائی میں امریکی حمایت کا اعلان کیا ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر نے گذشتہ 18 ماہ کے دوران رمادی اور دیگر مقامات پر عراقی افواج کی جانب سے دی گئی بے پناہ قربانیوں اور بہادری کو سراہا۔جو بائیڈن نے اضافی فوجیوں کی تعیناتی، جان کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو عزت سے نوازنے اور جوابی کارروائیوں کی تیاری کے حوالے سے 19 مئی کو عراقی کابینہ کے ارکان کے متفقہ فیصلے کی تعریف کی ہے۔بیان کے مطابق امریکی نائب صدر نے داعش کے زیر تسلط علاقہ خالی کرانے کی کوششوں میں امریکی مدد کی فراہمی کا اعادہ کیا، جن میں امریکہ کی جانب سے تربیت اور آلات کی فراہمی میں فوری مدد دینا شامل ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes