ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکار انیل کپور پہلی بار فلم ’’دل دھڑکنے دو‘‘ میں والد کا کردار نبھائیں گے۔ یواین پی کے مطابق زویا اختر کی فلم ’’دل دھڑکنے دو‘‘ میں انیل کپور کو باپ کا کردار نبھانے کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے جس میں وہ رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا کے والد کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے انیل کپور کی فلم میں پہلی جھلک بھی جاری کی گئی ہے جس میں ان کے بالوں کا رنگ سفید ہے اور وہ رنویر سنگھ کے ساتھ منفرد سٹائل میں کھڑے ہیں۔