کویت ،غیرقانونی رہائش پذیر تارکین وطن کو دوماہ کے اندرملک چھوڑنے کی مہلت

Published on May 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

index
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) کویت حکومت نے غیرقانونی رہائش پذیر تارکین وطن کو دوماہ کے اندراندر ملک چھوڑنے یا اپنی دستاویزات کو درست کر نے کی مہلت دے دی جو یکم جون سے یکم اگست تک ہوگئی ۔اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ کے مطابق اس مدت میں بند ملف(فائل) کے شکار غیرملکی افراد کے لئے سہولت ہوگی کہ وہ اپنااقامہ کسی دوسرے کفیل کے پاس تبدیل کروالیں یا پھر اقامہ ختم کروا کرکویت کو چھوڑ کرچلے جائیں ۔انہوں نے کہ ی اقدام سہولت انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دی جارہی ہے جبکہ اس کمپنیوں کوبھی سہولت ملے گی کہ وہ بیرون ملک سے افرادء قوت منگوانے کی بجائے ملک میں موجود افرادی قوت سے استفادہ کرلیں ۔عبداللہ المطوطہ نے کہاکہ ان کا وزارت داخلہ کے ساتھ اس سلسلے میں رابطے جاری ہیں بند ملف (فائل) کاشکارافراد کو گرفتارنہ کیاجائے تاکہ دوماہ کی اس مہلت سے فادہ حاصل کرسکیں ۔کویت میں اس وقت تقریباًپچاس ہزارسے زائد افراد غیر قانونی طورپر رہائش پذیر ہیں وہ اس سے رعایتی مدت سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy