ایٹمی دھماکوں سے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا: نواز شریف

Published on May 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

281461_16763204اسلام آباد(یواین پی)یوم تکبیر کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عالمی دباؤ کے باوجود عظیم قومی مفاد سامنے رکھ کر ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا اور ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔وزیر اعظم نواز شریف نے اٹھائیس مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مضبوط دفاع کے لیے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانا ہو گا۔ راہداری منصوبے کے ثمرات ہر صوبے تک پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا ہماری حکومت کو ایٹمی دھماکے کرنے کا اعزاز حاصل ہواجس سے پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہو گیا۔ وزیر اعظم نے کہا انشااللہ معاشی دھماکہ بھی ہمارے دور حکومت میں ہی ہو گا۔ یوم تکبیرکے دن ہمیں ملکی وحدت اور سلامتی کے عہد کی تجدید کرنی ہے۔ وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی دشمن میں ہمت نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes