دمام میں مسجد کے باہر دھماکہ، چار افراد شہید

Published on May 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

281736_44641521
دمام (یواین پی ) سعودی عرب کے شہر دمام میں مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے ، دھماکے کے بعد مسجد کے باہر بھگدڑ مچ گئی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ، ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں نماز ادا کی جا رہی تھی کہ اسی دوران زور دار دھماکہ ہوگیا ، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، امدادی کارکنوں نے مرنے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ لوگوں کی حالت نازک ہے –

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes