تحریک انصاف کی درخواست پر نجم سیٹھی اور حامد میر بھی ’’جوڈیشل کمیشن‘‘ میں طلب

Published on May 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments
33
جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست پر نجم سیٹھی اور حامد میر کو بھی جرح کے لئے انکوائری کمیشن میں بلا لیا ،جبکہ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد پر فریقین کے وکلا کی جرح مکمل ہو گئی
اسلام آباد(یواین پی)جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست پر نجم سیٹھی اور حامد میر کو بھی جرح کے لئے انکوائری کمیشن میں بلا لیا جبکہ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد پر فریقین کے وکلا کی جرح مکمل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کے اجلاس میں تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے استدعا کی کہ وہ حامد میر اور نجم سیٹھی پر بھی جرح کرنا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ کیا اب، آپ صرف مزید دو گواہوں پر جرح کریں گے ، جس پر حفیظ پیرزادہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دھاندلی سے متعلق پیپلز پارٹی کی درخواست پر بھی وہ پیر کو بحث کریں گے۔حفیظ پیرزادہ کی استدعا پر کمیشن نے دونوں شخصیات کو پیر کے روز طلب کر لیا ہے۔ن لیگ کے وکیل شاہد حامد کی سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد پر جرح شروع ہوئی تو شاہد حامد نے پوچھا کیا ہر الیکشن میں فالتو بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، اورکتنے قومی اور بین الاقوامی آبزرور نیانتخابات کو مانیٹر کیا تھا، تواشتیاق احمد نے کہا1970 سے 2013 تک تمام انتخابات میں فالتو بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، جبکہ یورپی یونین، دولت مشترکہ ممالک ،جاپان،کینیڈا،ملائشیااور کچھ دیگر ممالک کے آبزرور نے انتخابی عمل کا مشاہدہ کیا تھا، فافن کو بھی بطور لوکل آبزرورمانیٹرنگ کی اجازت دی گئی تھی۔نون لیگ کے وکیل نے پوچھا کہ کیا پریذائیڈنگ افسران نے فارم 14 اور 15 ریٹرننگ افسران کو بھجوائیتھے،جس کا جواب تھا یہ ایک طے شدہ طریقہ کار تھا سفید بیگ میں قومی اسمبلی اور خاکی تھیلے میں صوبائی اسمبلی کے فارم 14 اور 15 الیکشن کمیشن کو بھوائے جانیتھے، بعد میں الیکشن کمیشن کیوکیل سلمان اکرم راجہ نے بھی سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن پر جرح کی جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر کی دوپہر تک ملتوی کر دیاگیا۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog